مسلم لیگ عوامی نمائندہ جماعت جو عوام کا درد دل سمجھتی ہے ،سردار عامر الطاف خان

بدھ 9 اپریل 2025 22:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) مظفرآباد، مرکزی رہنما مسلم لیگ( ن) ووزیر حکومت سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ مسلم لیگ عوامی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کا درد دل سمجھتی ہے، مسلم لیگ نے ہمیشہ سے عوام کی امیدوں کو پورا کیا عوام کے لیے فلاحی منصوبے ترقیاتی منصوبے دیئے جس کی وجہ سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیر حکومت سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی اور عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ سے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ماضی گواہ ہے کہ جب بھی اسے حکومت ملی اس نے عوام کی خدمت کو اولین فرض سمجھا اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے ہم نے اقتدار کو کبھی ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہیں کیابلکہ اسے ایک امانت سمجھتے ہوئے عوامی خدمت کے لیے استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، پینے کے صاف پانی، سڑکوں، پلوں اور بجلی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کیے ہیں جن سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی وژن کے تحت کام کر رہی ہے تاکہ کسی بھی علاقے کو محرومی کا شکار نہ ہونے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور کا مرکزی نکتہ عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب رقم ہو رہا ہے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں، جن میں گڈ گورننس، شفافیت، میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کے خاتمے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے وزیر حکومت نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا نصب العین ہےاور ہم اپنی کارکردگی سے عوام کے دل جیتنا چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) عملی طور پر میدان میں ہے۔ سردار عامر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک مستحکم اور بااعتماد سیاسی قوت ہے جو آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔