پابندی کے باوجود دو کمپنیوں کی پراڈکٹس ضلع باغ میں فروخت ہو رہی ہیں، آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی جرمانے

بدھ 9 اپریل 2025 23:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) سیکرٹری فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامہ کے مطابق قبل از یں MUX کمپنی کے پم پم چٹخارہ، سنیکس، کرنچی نیجوزسنیکس، فرفرسنیکس، گپ شپ سنیکس اور Master Abrar Foods کے چکن کڑاہی سنیکس، شید و چسکا، ماسٹر بریانی کڑاہی سنیکس، تکہ مصالح سنیکس کی پراڈکٹس پر لیبارٹری سے موصولہ رپورٹس کی روشنی میں غیر معیاری ہونے کی بناء پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی آفیسر ضلع باغ کی رپوٹ کے مطابق پابندی کے باوجود ان کمپنیوں کی پراڈکٹس ضلع باغ میں فروخت ہو رہی ہیں جس پر ان کی پراڈکٹس کو ضبط کیا گیا۔ پابندی کے باوجود پراڈکٹس فروخت کرنے پر دونوں کمپنیوں کے حق میں جاری کردہ اجازت نامہ و لائسنس معطل کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی دفعہ 25(U nsafe Food)اور دفعہ 28 (Failure to comply with the directions)کی خلاف ورزی کی پاداش میں تین تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / فوڈ سیفٹی آفیسر مظفر آباد کے دفتر میں جمع کروایا جائے گا۔

حکم نامہ میں جملہ فوڈ سیفٹی آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمپنیوں کی ان پراڈکٹس کے علاوہ باقی پراڈکٹس کی بھی ٹیسٹننگ کرواتے ہوئے رپورٹس سیکرٹری فوڈ اتھارٹی کے پاس جمع کروائیں۔