حب میںیونین کونسل ساکران کی دونشستوں پر جام گروپ کے نو منتخب 2کونسلران کی تقریب حلف برداری

بدھ 9 اپریل 2025 20:10

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) حب میں الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں یونین کونسل ساکران کی دونشستوں پر جام گروپ کے نومتخب دوکونسلران کی تقریب حلف برداری چیئرمین ضلع کونسل آفس حب میں منعقد کی گء چیئرمین ضلع کونسل حب جاویدجمالی نے نومنتخب کسان کونسلر عبدالباسط موندرہ اورلیڈیز کونسلر باجی حمیدہ سے حلف لیا اس موقع ہر جام گروپ کے سنئیر رینما کونسلر لالہ یوسف بلوچ عبدالوحید قلندرانی کونسلر عبدالمالک موندرہ یوسی چیرمین ساکران غلام رسول واھورہ وائس چیرمین ساکران وڈیرہ غلام نبی محمد حسنی کسان کونسلر یوسی حسن پیر وڈیرہ خدابخش گجر کونسلر مرادعلی بزنجو وڈیرہ غلام مصطفی سیاہ پاد حاجی نذربلوچ سمیر موندرہ موندرہ یکجہتی کونسل کے وائس چیئرمین بشیر موندرہ موندرہ سپریم کونسل چیئرمین حاجی بوازعلی لاسی سراج سلیم موندرہ برکت علی موندرہ بعیان موندرہ فضل اللہ لغاری آصف شوکت موندرہ سکبدرموندرہ یعقوب موندرہ امجد موندرہ ودیگر شریک یوئیچیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی نے نومنتخب اراکین ضلع کونسل کو مبارکبادپیش کی اوراس توقع کا اظہارکیا کہ وہ ضلع کونسل فورم کے ذریعے علاقے کے عوامی مسائل کے حل اورترقی کے عمل میں شریک ہوکر علاقاء ترقی میں اپنا کرداراداکرینگے اس موقع پر جام گروپ کے سنئیر رہنما کونسلر لالہ یوسف نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال کی قیادت پر ضلع حب کے عوام کو بھرپور اعتماد ہے جام گروپ کے کونسلران کی کامیابی سے واضح ہوگیا ہے میر علی حسن زہری اورجام کمال کا اتحاد ضلع حب کی ترقی کا ضامن ہے۔