آفاق احمد کی کال کی حمایت کرتے ہیں، محمد اسلم خان

سفید جھنڈا تحریک کراچی والوں کو حقوق دلائے گی، چیئرمین کراچی گرینڈ الائنس

بدھ 9 اپریل 2025 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان کی سربراہی میں ایک وفد نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے ملاقات کی اور کراچی کے مسئلے پر اور کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر گفتگو کی۔وفد میں یوسف امام، تحسین کمال، دانش حسین، عامر ضیا، لئیق احمد ، عرفان احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اسلم خان نے کہا کہ آفاق احمد کی کراچی کے شہریوں کے حقوق کیلئے دی جانے والی کال کی حمایت کرتے ہیں، 12 اپریل کو سفید جھنڈا لے کر ریلی میں شرکت کریں گے۔ سفید جھنڈا تحریک کراچی میں رہنے والے شہریوں کو حقوق دلائے گی۔ کراچی کا مسئلہ سب کا مسئلہ ہے اور اس کے لیے ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے فیصلہ کیا کہ 12 تاریخ کو کراچی گرینڈ الائنس مہاجر قومی موومنٹ کے پروگرام کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اپنے تمام دوستوں سے ہمدردوں سے گزارش کرتی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شریک ہو کر کراچی کے سپوت کا کردار ادا کریں اور ہم سب کراچی کے حوالے سے ایک ہیں۔

(جاری ہے)

شہر میں ڈمپر مافیا کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ آئے روز معصوم شہری ڈمپر اور ٹینکروں کے نیچے کچلے جارہے ہیں۔ آخر کب تک کراچی کے شہریوں کے ساتھ ظلم کیا جائے گا۔ شہر میں ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :