فیصل آباد،المناک ٹریفک حادثہ کا شکار ایک اور بچہ دم توڑ گیا

بدھ 9 اپریل 2025 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) فیصل آباد میں المناک ٹریفک حادثہ کا شکار ایک اور بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقہ لاہور روڈ لنڈیانوالہ میں المناک حادثے میں زیر علاج ایک اور زخمی بچہ 9 سالہ سلیمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ بچے کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں سید پورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔بس حادثے میں سلمان سلیم کی موت نے ایک بار پھر علاقے کی فضا کو سوگوار کردیا۔