ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کا افغان مہاجرین کیلئے ود ہولڈنگ کیمپس میں سہولیات اور انتظامات کا جائزہ

بدھ 9 اپریل 2025 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے بدھ کوچمن میں قائم کئے گئے افغان مہاجرین کیلئے ود ہولڈنگ کیمپس میں سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد چمن میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افغان مہاجرین کی ود ہولڈنگ کیمپس میں رجسٹریشن کے بعد وطن واپسی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے، 31 مارچ کی ڈیڈ لائن سے لیکر آج تک پاک افغان سرحد پر چمن ود ہولڈنگ کیمپس سے اب تک تقریباً 3000 سے زائد افغان مہاجرین واپس اپنے ملک افغانستان بھیج دئیے گئے ہیں ،چمن میں افغان مہاجرین کیلئے دو ود ہولڈنگ کیمپس پاک افغان سرحد پر زیرو پوائنٹ پر قائم کیا گیا ہے جبکہ دوسرا کیمپ کالج روڈ چمن شھید جمال عبد الناصر فٹبال گراؤنڈ میں قائم کیا گیا ہے ،ود ہولڈنگ کیمپس میں افغان مہاجرین کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، یکم اپریل سے ضلعی انتظامیہ اور ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کیمپ میں موجود افغان مہاجرین کو دی جانے والی تمام سہولیات اور انتظامات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :