سانگلہ ہل اور گردونواح میں عوام کو پٹرول پمپ مالکان نے لوٹنا شروع کر دیا

کم پیمانہ پر پٹرول پمپوں کو جرمانہ عائد کرنے کی بجائے پٹرول پمپوں کو سیل اور مالکان کو گرفتار کیا جائے، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا فیصلہ

جمعرات 10 اپریل 2025 11:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)سانگلہ ہل عوام کو پٹرول پمپ مالکان نے لوٹنا شروع کر دیا کم پیمانہ پر پٹرول پمپوں کو جرمانہ عائد کرنے کی بجائے پٹرول پمپوں کو سیل اور مالکان کو گرفتار کیا جائے۔اعلی حکام سے نوٹس لینے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سانگلہ ہل اور گردونواح میں قائم پٹرول پمپز عوام کو مبینہ طور پر لوٹنے میں مصروف ہیں کوئی ایسا پٹرول پمپ نہیں جس کا پیمانہ پورا ہو پٹرول پمپ مالکان دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں کم پیمانہ ہونے کی وجہ صارفین کو پٹرول کم دیا جاتا ہے اور پیسے زیادہ وصول کئے جاتے ہیں انتظامیہ گاہ بگائے توجہ مبذول کرانے پرپٹرول پمپس کو دس بیس ہزار روپے جرمانہ تو عائد کر دیتے ہیں لیکن وہ اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آتے کیونکہ پٹرول پمپ مالکان مذکورہ جرمانے کی رقم چند گھنٹوں میں پوری کر لیتے ہیں اور ان کا پرنالہ جوں کا توں رہتا ہے اور ملاوٹ شدہ ڈیزل پیٹرول کے سبب موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجن خراب ہونے لگے، مقامی شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاکہ تحصیل سانگلہ ہل کے تمام پٹرول پمپوں کو روزانہ کی بنیاد پر خود چیک کروائیں اور کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپ مالکان کو جرمانے عائد کرنے کی بجائے پٹرول پمپ سیل کئے جائیں اور ملازمیں کی بجائے مالکان کے مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :