Live Updates

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کل شام ہوگی، سرپرائز کیا ہوگا

افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین، علی ظفر اور دیگر پرفارم کریں گے‘آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا

جمعرات 10 اپریل 2025 11:42

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کل شام ہوگی، سرپرائز کیا ہوگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کی افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں 11 اپریل کوشام 7بجے ہوگی، جس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔راولپنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کریگا، افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین، علی ظفر اور دیگر پرفارم کریں گے۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جبکہ افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے میچزکراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونگے، جبکہ فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین لیگ کراچی کنگز کی دسویں سیزن کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں،ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ لیگ میں سب کی پسندیدہ فرنچائز کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹرافی پر نظریں جما لیں اور حریفوں سے مقابلے کے لیے کمر کس لی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات