بھارت، 3 بچوں کی ماں نے 12 ویں کے طالبعلم سے مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی

جمعرات 10 اپریل 2025 14:40

بھارت، 3 بچوں کی ماں نے 12 ویں کے طالبعلم سے مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)بھارت میں 3 بچوں کی ماں نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کی محبت میں گرفتار ہو کر مذہب تبدیل کر کے شادی کر لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں 30 سالہ 3 بچوں کی ماں نے بارہویں جماعت کے 18 سالہ نوجوان کی محبت میں اپنا مذہب بدل لیا اور اسی نوجوان سے شادی بھی رچا لی۔

(جاری ہے)

یہ غیر معمولی واقعہ امروہہ کے ایک مندر میں پیش آیا جہاں خاتون نے ہندو مذہب اختیار کر کے نوجوان طالب علم سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔حسن پور کے سرکل افسر دیپ کمار پنت نے بتایا کہ خاتون نے اپنا پرانا نام شبنم چھوڑ کر نیا نام شیوانی رکھ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ شبنم اس سے قبل دو مرتبہ شادی کر چکی ہے اور والدین کا سایہ بھی اس کے سر پر نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :