ایران کی حمایت جاری رکھیں گے ، چین

بدھ 16 جولائی 2025 16:23

ایران کی حمایت جاری رکھیں گے ، چین
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کی حمایت جاری رکھے گا۔ شنہوا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نےکہا کہ چین اپنی قومی خودمختاری اور وقار کے تحفظ، طاقت کی سیاست اور غنڈہ گردی کے خلاف مزاحمت، سیاسی مذاکرات کے ذریعے اپنے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع کرنے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مسلسل بہتر اور ترقی دینے کے لیے اچھی ہمسائیگی اور دوستی کے اصول پر کاربند رہنے میں ایران کی حمایت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات شمالی چین کے شہر تیانجن میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس اراقچی سے ملاقات کے دوران کہی جو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ امور کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔ ■