غزہ میں امدادی مراکز کے قریب 875 فلسطینی مارے گئے، اقوام متحدہ

بدھ 16 جولائی 2025 16:38

غزہ میں امدادی مراکز کے قریب 875 فلسطینی مارے گئے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز اور اقوام متحدہ سمیت دیگر گروپوں کے امدادی قافلوں پر حملوں میں گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران 875 ہلاکتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ امدادی مراکز امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کی جانب سے چلائے جا رہے ہیں۔

زیادہ تر ہلاکتیں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کی حدود میں ہوئیں جبکہ دیگر 201 افراد امدادی قافلوں کے راستوں میں مارے گئے۔غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن نے علاقے میں خوراک کی ترسیل کے لیے اقوام متحدہ کے اداروں کو نظرانداز کر کے امریکہ کی نجی سکیورٹی اور لاجسٹک کمپنیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :