امریکیوں کی قلیل تعداد مسک کی نئی پارٹی کی حامی نکلی، سروے

ایلون مسک کے سب سے مضبوط حامی ریپبلکن ہیں،سروے رپورٹ

بدھ 16 جولائی 2025 12:45

امریکیوں کی قلیل تعداد مسک کی نئی پارٹی کی حامی نکلی، سروے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء) یوگوف کمپنی کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ امریکیوں کی ایک بہت چھوٹی تعداد ایلون مسک کی تجویز کردہ نئی سیاسی جماعت، جسے انہوں نے پارٹی آف امریکہ کا نام دیا ہے، میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ تقریبا نصف سروے میں شامل افراد(تقریبا 45 فیصد )یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ کے لیے ایک تیسری بڑی سیاسی جماعت کا ہونا ضروری ہے لیکن صرف 11 فیصد افراد نے کہا کہ وہ مسک کی مجوزہ پارٹی کی حمایت پر غور کریں گے۔

(جاری ہے)

اگرچہ ریپبلکن تیسری سیاسی جماعت کی ضرورت محسوس کرنے میں سب سے کم مائل تھے تاہم وہ اور آزاد ووٹرز ڈیموکریٹس کے مقابلے میں مسک کی پارٹی کی حمایت کے لیے زیادہ تیار تھے۔مسک نے گزشتہ ماہ اپنی کچھ مقبولیت کھو دی ہے، خاص طور پر ٹرمپ انتظامیہ سے علیحدگی کے بعد ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ تاہم سروے سے پتا چلا ہے کہ مسک کے سب سے مضبوط حامی ریپبلکن ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو خود کو میک امریکہ گریٹ اگین کے حامی کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ اس کے برعکس ڈیموکریٹس کا سال کے آغاز سے ہی مسک کے بارے میں عموما منفی رویہ رہا ہے اور اب ان کی مثبت رائے رکھنے والوں کی تعداد 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :