Live Updates

کوشال مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا

پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کیلیے بہت پٴْرجوش ہوں‘پاکستان پہنچنے پر بات چیت

جمعرات 10 اپریل 2025 15:31

کوشال مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔سری لنکا کے بیٹر کوشال مینڈس نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

(جاری ہے)

کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کیلیے بہت پٴْرجوش ہوں۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچے تھے۔علاوہ ازیں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کل کراچی پہنچ گئے تھے اور انہوں نے ٹیم ہوٹل میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا تھا۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات