سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے،ڈی سی اٹک

جمعرات 10 اپریل 2025 16:49

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا نے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کا دورہ کیا ۔ ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا نے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کا دورہ کیا ڈی پی او اٹک نے بیساکھی میلہ 2025 کے موقع پر بیرون اور اندرون ملک سے آنے والے تمام سکھ یاتریوں کے لیے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات جائزہ کیا اور اس سلسلہ مناسب احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس بیساکھی میلہ کے موقع پر تمام سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی، کسی بھی مذہبی تہوار کی سیکیورٹی اٹک پولیس کا اولین فرض ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او اٹک نے سکھ یاتریوں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے ہیں سکھ یاتریوں کی بیساکھی میلہ کے موقع پر گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں 7000 کے قریب بیرون اور اندرون ملک سے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کے لئے آ رہے ہیں۔ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی سربراہی میں 1500 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :