نارووال،بچی کے ساتھ ریپ کرنے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار

جمعرات 10 اپریل 2025 19:27

نارووال،بچی کے ساتھ ریپ کرنے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)ڈی پی او نارووال کے نوٹس پر تھانہ صدر پولیس نے موضع جسڑ میں بچی کے ساتھ ریپ کرنے والا ملزم 24گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورخہ 09.04.25کو مدعی مقدمہ آصف نے تھانہ صدر نارووال میں درخواست دی تھی کہ مسمی رشید 05 ماہ قبل ہمارے گھر آیا اور کہنے لگا کہ اپنی بیٹی کو ہمارے گھر بھیجو گھرکا کام کرنا ہے اور میری بیوی وقفے وقفے سے میری بیٹی کو کام کیلئے ان کے گھر بھیج دیتی جو میری بیٹی کیساتھ زنا باالجبر کرتا رہا جو حاملہ ہو گئی۔

جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دیں۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال اور انکی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ہیومن ریسورس کا استعمال کرتے ہوئے ملزم محمدرشید کو 24گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ ترجمان نارووال پولیس کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :