وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے تمام قانونی امورجلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 10 اپریل 2025 22:31

وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے تمام قانونی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی جبکہ وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لئے کڑا شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اوروزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اہم اجلاس بھی ہوا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کی اجلاس میں شرکت ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کیلئے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی جبکہ وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرامد یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے مشینوں کی تنصیب کیلئے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔محسن نقوی نے کہا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا اور پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہو گا۔ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی اوربتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائیل ایپ لانچ کی جائے گی۔