اسرائیل میں غربت کا طوفان، لاکھوں شہری خیرات پر زندگی گزارنے پر مجبور

جمعرات 10 اپریل 2025 22:45

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء) غزہ میں جاری جنگ اور نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث اسرائیلی عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاکھوں خاندانوں کو یومیہ کھانے کے لیے خیراتی اداروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن مائیر کوہن نے نیتن یاہو حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور غربت نے خطرناک حدیں عبور کر لی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیراتی اداروں کے باہر کھانے کے لیے قطاریں معمول بن چکی ہیں، اور حکومت کی ناکامی نے ہزاروں لوگوں کو ایک وقت کے کھانے سے بھی محروم کر دیا ہے۔ایک مقامی خیراتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک اسرائیلی خاندان انتہائی غربت کا شکار ہے، اور حکومت کی غزہ جنگ پر توجہ نے مقامی شہریوں کو بھوک اور معاشی بحران کے سپرد کر دیا ہے۔