انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں‘وزیراعلیٰ کے پی اورعاطف خان کی بحث

مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے، علی امین گنڈاپورکا عاطف خان کو جواب

جمعرات 10 اپریل 2025 22:49

انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں‘وزیراعلیٰ کے پی اورعاطف ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں میں بحث و مباحثے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترمیمی بل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں بحث ہوئی، عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عاطف خان نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل خیبرپختونخوا کیعوام کے حق میں نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان سیسوال کیا کہ کیا آپ نے بل پڑھا ہی اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا۔علی امین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔ذرائع نے کہا کہ عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کو کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :