وزارت اقتصادی امور اور ورلڈ بینک کے تعاون سے کنٹری شراکت فریم ورک کی آپریشنلائیزیشن کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 10 اپریل 2025 21:00

م* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)وزارت اقتصادی امور اور ورلڈ بینک کے تعاون سے کنٹری شراکت فریم ورک کی آپریشنلائیزیشن کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ورکشاپ میں وزارت اقتصادی امور، ورلڈ بینک اور دیگر وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

، ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ورکشاپ کے شرکائ سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین سمیت اعلیٰ حکام نے خطاب کیا ورکشاپ میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ورکشاپ میں سی پی ایف پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے الگ ڈیجیٹل پورٹل کے قیام پر بات چیت ہوئی ورکشاپ میں سی پی ایف کے چھ اہم مقاصد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سی پی ایف کے 6 اہم مقاصد میں تعلیم، صحت، کلائمیٹ چینج سمیت دیگر مفاد عامہ کی سہولیات شامل ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ سی پی ایف کی کامیابی کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔۔

متعلقہ عنوان :