قمبر شہدادکو ٹ پولیس کی کارروائی، دو کرمنلز گرفتار، اسلحہ اور ڈنڈا برآمد،مقدمہ درج

جمعہ 11 اپریل 2025 00:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر گاجی کہاوڑ پولیس کی کارروائی دو ایکٹو کرمنلز گرفتار اسلحہ اور ڈنڈا برآمدمقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گاجی کھہاوڑ سب انسپکٹر رسول بخش شیخ نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر گاجی ٹو جونانی روڈ نزد شیخن سائیں سم شاخ پرکارروائی کرکے دو ایکٹو کرمنلز عبداللہ بروہی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ میگزین اور عبدالواحد بروہی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد ڈنڈا برآمد کر کے مقدمات درج لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :