مولانا پیر عبدالرحمن اویسی کا انتقال بہت بڑا سا نحہ ہے‘ قاری اعظم حسین

پیر عبدالرحمن اویسی کے سانحہ ارتحال سے جمعیت علما اسلام ایک مخلص دیرینہ رفیق سے محروم ہوگئی

جمعہ 11 اپریل 2025 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)جمعیت علماء اسلام (س )لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، ناظم اعلی مولانا محمد طیب عثمانی، سیکرٹری اطلاعات جمعیت لاہور قاری رحمت اللہ لاشاری، قاری واحد بخش، غلام اکبر، قاری عبد الرحمن، قاری عبد الحمید تو نسوی، مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا علی شاہ ودیگرنے کہا کہ مولانا پیر عبدالرحمن اویسی کے سانحہ ارتحال سے جمعیت علما اسلام ایک مخلص دیرینہ رفیق سے محروم ہوگئی ہے ان کی جمعیت علما اسلام سے وابستگی اور خدمات اپنی مثال آپ تھے مخلوق خدا کو کلام پاک اور مساجد سے وابستہ کر نے کا جنون کی حد تک تھا پوری جمعیت ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے ساتھ پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا گو ہے۔

متعلقہ عنوان :