پنجاب کلچر ڈے میں وزیراعلی پنجاب خود شرکت کرینگی،عظمی بخاری

جمعہ 11 اپریل 2025 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاکہ 17اپریل کو منائے جانے والے پنجاب کلچر ڈے میں وزیراعلی پنجاب خود شرکت کرینگی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے کلچر رپورٹر ز سے جمعہ کو ملاقات کے دوران کیا۔ ڈی جی پکار تنویر ماجد،ای ڈی الحمراتوقیر کاظمی اور ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ تھیٹرز کے حوالے سے نیا قانون آئندہ ہفتے آرہا ہے،پنجاب سینسر بورڈ کو آئندہ دو سے تین روز میں ازسرنو تشکیل دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمرالاہور میں جلد ایک فیملی تھیٹر شروع کرنے جارہے ہیں،مجھ سمیت پنجاب کا ہر شہری چاہتا ہے کہ تھیٹر کا ماحول فیملی ہو۔

(جاری ہے)

پاکستانی سٹیج ڈرامے دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔

ایسے تھیٹرز ڈرامے بننے چاہیے جہاں لوگ بلاخوف و خطر اپنی فیملیوں کے ساتھ جائیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ جو تھیٹرز میں ناذیبہ گفتگو کریگا اور فحاشی پھیلائے گا اس کو پہلے تین نوٹس دینے کے ساتھ ساتھ پنجاب میں تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر کا نیا قانون تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنایا جائے۔پہلے پنجاب آرٹس کونسل کے نوٹس کو اہمیت نہیں دی جاتی تھی تاہم اب ایسے نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :