ہری پور،سنٹرل جیل کے قیدیوں کا موتیوں سے اشیاء تیار کرنے کا تربیتی کورس اختتام پزیر

جمعہ 11 اپریل 2025 15:29

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) سنٹرل جیل ہری پور کے قیدیوں کا موتیوں سے اشیاء تیار کرنے کا تربیتی کورس اختتام پزیر ہو گیا،سنٹرل جیل ہری پور کے قیدیوں اور حوالاتیوں کے لیے غیر سرکاری تنظیم ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے موتیوں کی اشیا بنانے کا تین ماہ کا کورس اختتام پزیر ہو گیا،اس موقع پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عثمان علی،ایچ ڈی او کے محمد صداقت حسن،احسن خان اور دیگر جیل سٹاف و تربیت حاصل کرنے والے قیدیوں نے شرکت کی،تقریب میں 13 قیدیوں میں تربیتی کورس مکمل کرنے کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے،جیل انتظامیہ نے بتایا کہ تربیت پانے والے قیدیوں کے ہاتھوں سے تیار اشیا کو ڈسپلے سنٹر میں رکھا جائے گا اور فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی رقم اُن قیدیوں میں تقسیم کی جائے گی،جیل انتظامیہ قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ اُنھیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :