Live Updates

اردو کمنٹری کے لیے پی سی بی اور ولی کی پارٹنرشپ

جمعہ 11 اپریل 2025 15:46

اردو کمنٹری کے لیے پی سی بی اور ولی کی پارٹنرشپ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے آفیشل ڈیجیٹل رائٹس ہولڈر ولی کے درمیان اسٹریم کرنے والے شائقین تک اردو کمنٹری فراہم کرنے کے لیے پارٹنرشپ ہوگئی ۔جاری اعلامیہ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل10 میں پہلی بار مکمل طور پر اردو کمنٹری ہورہی ہے۔ولی begin پر میچوں کی اسٹریمنگ کرے گا۔ولی نے پاکستان میں پی ایس ایل کی اسٹریمنگ کے لیے چار اسٹریمنگ پلیٹ فارمز - تماشا، مائیکو ، دراز اور ٹیپمیڈ کو ذیلی لائسنس بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

ولی کے سی ای او احسن طاہر کے مطابق یہ قومی فخر کا لمحہ ہے، ہماری قومی زبان کا جشن ہے اور ملک کے ہر کونے کے لیے حقیقی معنوں میں کرکٹ کو شامل کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ، آفشیل نشریات کے ساتھ ساتھ لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر مکمل میچ کی اردو کمنٹری کی دستیابی کے ساتھ ملک بھر میں شائقین کو جوش دلانے کے لیے تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم WALEE اور ان کے ذیلی لائسنس یافتہ اسٹریمنگ پارٹنرز کے شکر گزار ہیں جو پی سی بی کے ساتھ ہیں تاکہ ملک بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رسائی اور اثرات کو ہمارے لاکھوں مداحوں تک پہنچایا جا سکے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات