اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نے شہربھر کے پٹرول پمپس کا اچانک دورہ

جمعہ 11 اپریل 2025 16:02

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن گوندل نے شہر بھر میں قائم مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل نے مختلف پٹرول پمپس پر نصب مشینوں کے پیمانے چیک کیے اور پٹرول کی فروخت میں شفافیت کا جائزہ لیا۔ کئی پٹرول پمپس پر پیمانے درست پائے گئے، اہم چند مقامات پر فرق نظر آنے پر مالکان کو وارننگ نوٹسز اور جرمانے بھی کیے گئے ۔

(جاری ہے)

مزید برآں انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بھی بغور معائنہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عوام سے سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول نہ کی جا رہی ہو۔ بعض پمپس پر نرخنامے نمایاں طور پر آویزاں نہیں تھے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر نرخنامے نمایاں جگہ پر لگانے کی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کی روشنی میں یہ دورہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ان کا حق ملے اور کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو کم پٹرول ملنے کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہیراپھیری کے مرتکب مالکان کیخلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :