پنجاب حکومت نے تین افسران کے تبادلے کر دیئے

جمعہ 11 اپریل 2025 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) پنجاب حکومت نے تین افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم محمد شاہد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ننکانہ صاحب تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ مزمل الیاس کو تبدیل کرکے سیکرٹری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات اور کمشنر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مرزا نصیر عنایت کو تبدیل کر کے انہیں ممبر پنجاب سروس ٹریبونل تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :