Live Updates

شام میں اسرائیل سمیت کسی بھی ملک سے تنازعے کا کوئی ارادہ نہیں،ترکیہ

جمعہ 11 اپریل 2025 18:18

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)ترکیہ نے کہا ہے کہ اس کا شام میں اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ تنازعے میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان نے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا لیکن متنبہ کیا کہ اگر شام کو ایک بار پھر اندرونی بدامنی، کارروائیوں یا اشتعال انگیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو انقرہ لاتعلق نہیں رہ سکتا کیونکہ اس سے ہماری قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :