Live Updates

آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دیدی

پرائسنگ ریگولیٹ ہونے سے انفرااسٹرکچر اور آپریٹنگ قیمت بڑھ رہی ہے‘اوسی اے سی نے بجٹ تجاویزارسال کر دیں

جمعہ 11 اپریل 2025 18:50

آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دیدی۔آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے بجٹ تجاویز حکومت کو بھجوا دیں، آئل انڈسٹری نے بجٹ 26-2025 میں ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔تجویز میںکہا گیاہے کہ سیلز ٹیکس کی اجازت نہ دینے سے انڈسٹری کو نقصان کا سامنا ہے، رواں سال بھی 33 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پرائسنگ ریگولیٹ ہونے سے انفرااسٹرکچر اور آپریٹنگ قیمت بڑھ رہی ہے۔اوسی اے سی نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کو سیلز ٹیکس رجیم میں لایا جائے، آئل انڈسٹری سے سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے، کم از کم ٹیکس میں 0.25 فیصد کی کمی کی جائے۔ کم از کم ٹیکس ون ٹائم کیلئے نافذ ہوا پھر مدت بڑھائی گئی۔آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل کے بجٹ تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ مصنوعات کی ٹرانزیکشن پر ایڈوانس ٹیکس فنانس ایکٹ سے ختم کیا جائے، مصنوعات کی ایکسپورٹ پر فائنل ٹیکس رجیم کو تبدیل کیا جائے، فنانس ایکٹ 2024 سے رائلٹی پیمنٹس کو واپس لیا جائے۔ سبسڈی کی آمدن پر عائد ٹیکس کو بھی واپس لیا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :