ملتان، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم زیادہ تر خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

جمعہ 11 اپریل 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم زیادہ تر خشک رہےگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کےروز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36.5اورکم سے کم 25.0سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کا تناسب 36فیصد اور شام پانچ بجے 26فیصد تھا۔کل ہفتہ کے روز طلو ع آفتاب صبح 5 بجکر 50 منٹ پر اور غروب آفتاب شام 6بجکر41منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :