ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی ری میپنگ اور ان کی باعزت واپسی کے انتظامات سے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد

جمعہ 11 اپریل 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں افغان مہاجرین کی ری میپنگ اور ان کی باعزت واپسی کے انتظامات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ، ضلعی انتظامیہ کے افسران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر افغان مہاجر کیمپس، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان، افغان مہاجرین مشران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ضمن میں اہم اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جن میں لاجسٹک پوائنٹس کا قیام، افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) ہولڈرز کی میپنگ اور ری میپنگ، معلوم اور نامعلوم افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا، اور ضلع کوہاٹ میں مقیم قانونی و غیر قانونی افغان مہاجرین کی نشاندہی شامل تھی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری طور پر مؤثر انداز میں شروع کیا جائے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے اور اس سلسلے میں جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :