پی ایس ایل 10، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

شاداب الیون نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں پورا کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اپریل 2025 23:59

پی ایس ایل 10، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اپریل 2025ء ) پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی
، شاداب الیون نے مطلوبہ ہدف باآسانی پورا کرلیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 10 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوور میں 139 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 
لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 66 رنزکی اننگز کھیلی اور 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے جبکہ حارث رؤف 10 اور محمد نعیم 8 رنز بناسکے۔ 
شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے 2، 2 رنز بنائے جبکہ سیم بلنگز، جہانداد خان اور ڈیوڈویسا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

 

لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف آفریدی اور سیم بلنگز شامل ہیں۔

 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیو ں میں صاحبزادہ فرحان، اعظم خان، سلمان علی آغا، کولن منرو، شاداب خان، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رئیلی میرڈیتھ اور اینڈیز گوس شامل ہیں۔ 
3 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی جب کہ لاہور قلندرز دو بار ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔