سعودی عرب، فروزن چکن کی کھیپ میں چھپائی گئی 46 کلو گرام کوکین پکڑی گئی

ہفتہ 12 اپریل 2025 11:05

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)سعودی عرب میں جدہ پورٹ پر زکو، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 46.8 کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ کوکین بندرگاہ کے راستے مملکت میں آنے والی فروزن چکن کی کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتھارٹی نے وضاحت کی کہ فروزن چکن کی کھیپ بندرگاہ پر پہنچی۔ کسٹم کے طریقہ کار اور حفاظتی ٹیکنالوجیز اور لائیو آلات کا استعمال کرتے ہوئے معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کھیپ کے ریفریجریشن یونٹ میں کوکین چھپائی گئی ہے۔کسٹمز اتھارٹی نے تصدیق کی کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مزید سخت کرتی رہے گی اور سمگلنگ کی کوششوں کے خلاف ثابت قدم رہے گی