فیصل آباد،الائیڈ ہسپتال ڈیٹ پر آئے عاشق کو ڈاکٹرز نے چور سمجھ کر دھو ڈالا

ہفتہ 12 اپریل 2025 11:15

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)فیصل آبادمیںالائیڈ ہسپتال ڈیٹ پر آئے عاشق کو ڈاکٹرز نے چور سمجھ کر دھو ڈالا،مبینہ عاشق اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ الائیڈ ہسپتال گرلز ہاسٹل کے قریب بیٹھا تھا،ڈاکٹرز نے مشکوک جان کر اس کو پکڑنے کی کوشش کی تو جناب بھاگ نکلے جس کو دبوچ کر ڈاکٹرز نے اسکی ٹہل سیوا کے بعد سیکیورٹی کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پکڑے گئے عاشق کو ہسپتال سیکیورٹی کی جانب سے محبوس بنا کر رکھا گیا جس پر تشدد کرکے اسکی ویڈیو بھی بنائی گئی۔مبینہ عاشق کی رہائی کے عوض سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے اسکے ورثا سے مبینہ طور پر 3لاکھ کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے،رابطہ کرنے پر انچارج سیکیورٹی نے نمبر آف کر دیا۔

متعلقہ عنوان :