سرگودھا ،امتحانی سنٹر میں موبائل فون استعمال کرنے پر انتظامی عملہ کے سپرینڈنٹ ،نگران کلرک ملازمت سے برخاست

ہفتہ 12 اپریل 2025 11:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)سرگودھا تعلیمی بورڈ کے جاری امتحان کے امتحانی سنٹر میں موبائل فون استعمال کرنے پر انتظامی عملہ کے سپرینڈنٹ ،نگران کو کلرک کے ملازمت سے برخاست کر کے مزیدتادیبی کارروائی کیلئے سیکرٹری تعلیم کو رپورٹ بجھوا دی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک88 جنوبی میں سرگودھا تعلیمی بورڈ کے جاری امتحان کے امتحانی سنٹر گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول میں موبائل فون استعمال کرنے پر کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی نے انتظامی عملہ کے سپرینڈنٹ،نگران اور کلرک کو ملازمت سے برخاست کرتے ہوئے مزید تادیبی کارروائی کیلئے سیکرٹری تعلیم پنجاب کو رپورٹ بجھوا دی ہے۔