سرگودھا پولیس نے بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات شروع کر دیئے

ہفتہ 12 اپریل 2025 11:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)سرگودھا پولیس نے بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات کے جائزہاجلاس میں ریجن پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان اور اندرونِ ملک چھپے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کئے اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جس میں آر پی او نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے ضروری ہے جس کو متعلقہ اداروں کے ساتھ بہترین رابطہ سے ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :