مقبوضہ جموں وکشمیر،وقف ترمیمی قانون کے خلاف ’ایم ایم یو ‘کی قرارداد

ہفتہ 12 اپریل 2025 12:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں متحدہ مجلس علما (ایم ایم یو) نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف ایک قرارداد مساجد میں پیش کی جس کی عوام نے بھر پور تائید کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایم ایم یو کی طرف سے تیار کردہ چھ نکاتی قرارداد وادی کشمیر، جموں خطے، لیہہ اور کرگل کی تمام جامع مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران پڑھ کر سنائی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد کو زبردست عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ قرار داد میں متنازعہ وقف ترمیمی قانون کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔قرارداد میں وقف قانون میں مودی حکومت کی طرف سے کئی جانے والی ترامیم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ نئے قانون کے ذریعے وقف بورڈ کو اسکے اختیارات سے محروم کرنے کی کوشش کی گی۔قراردادمیں مسلم کمیونٹی پر زور دیا گیا کہ وہ اوقاف کے تقدس اور خودمختاری کے دفاع میں سرگرم عمل رہیں۔