ملتان،2 منشیات فروش گرفتار،دو کلو گرام ہیروئن برآمد

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:38

ملتان،2 منشیات فروش  گرفتار،دو کلو گرام   ہیروئن برآمد
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ملتان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے دوکلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جمعہ کو رات گئے تھانہ جلیل آباد پولیس نے منشیات فروش محمد افضال ولد محمد افضل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن جبکہ پولیس تھانہ کپ نے منشیات فروش محمد ثاقب ولد اختر علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔