امریکا گرفتارفلسطینی طالب علم محمود خلیل کو ملک بدر کر سکتا ہے،امیگریشن جج

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)امریکا میں امیگریشن جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم اور فلسطینی کارکن محمود خلیل کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسسٹنٹ چیف امیگریشن جج جیمی کومنز نے گزشتہ روز سماعت کے فورا بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان تقاضوں کو پورا کر لیا ہے جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کے پاس محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کی ٹھوس وجوہات ہیں۔

عدالت کو لکھے گئے خط میں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اصرار کیا تھا کہ محمود خلیل کے ایکٹیو ازم سے واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔خط میں مبینہ طور پر یہود مخالف مظاہروں اور خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں محمود خلیل کی شرکت اور کردار کا حوالہ دیا گیا ہے۔