آزادی مارچ کیسز،زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایف آئی آر میں زرتاج گل پر ایما کا الزام ہے، 25میں سے 11لوگوں کو بری بھی کیا گیا ، وکیل کے دلائل

ہفتہ 12 اپریل 2025 15:31

آزادی مارچ کیسز،زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)آزادی مارچ کیسز میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیسز میں زرتاج گل کی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے بریت کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل سردار مصروف خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں زرتاج گل پر ایما کا الزام ہے، 25میں سے 11لوگوں کو بری بھی کیا گیا ہے۔وکیل نے بتایا کہ ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ عوامی جگہ پر ہوا ہے جبکہ شکایت کنندہ اس میں پولیس ہے،کسی بھی طرح کے کوئی شواہد چالان کے ساتھ پیش نہیں کیے گئے۔جج نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے رول آف کنسٹنسی کی بات کی ہے، اس کی ججمنٹ کہاں ہی جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلے عدالت کو فراہم کردیں گے۔عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جسے بعد میں جاری کردیا گیا جس کے مطابق کیس کی سماعت 28اپریل تک ملتوی کردی۔