سعودی عرب نے 10ہزار اضافی پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دیدی

ہفتہ 12 اپریل 2025 17:06

سعودی عرب نے 10ہزار اضافی پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی عرب نے 10ہزار اضافی عازمین کو حج کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے رابطہ کیا، نائب وزیراعظم کی پاکستانی عازمین حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مزید 10ہزار عازمین کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اضافی کوٹہ کے باعث مزید 10ہزار پاکستانی 2025 میں حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔