وزیراعظم کا چوہدری شجاعت کو ق لیگ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:02

وزیراعظم کا چوہدری شجاعت کو ق لیگ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے،اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہبازشریف نے چوہدری سالک حسین کو سینئیر نائب صدر، طارق حسن کو جنرل سیکریٹری، چوہدری شافع حسین کو پارٹی کا پنجاب میں صدر، ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر اور غلام مصطفی ملک کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباددیاورمسلم لیگ ق کی نو منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ق حکومت کی اہم اتحادی سیاسی جماعت ہے جس نے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے اپنی سیاست کی قربانی میں سب اتحادیوں کا ساتھ دیا،پر امید ہیں کہ مسلم لیگ ق بطور ایک جماعت قانون ساز اسمبلیوں میں عوامی امنگوں کی یونہی نمائندگی اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔