شانگلہ : ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شاہ حسن خان کے قافلے پر بم دھماکہ،ڈی پی او اور عملہ محفوظ رہیں

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:15

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شاہ حسن خان کے قافلے پر بم دھماکہ،ڈی پی او اور عملہ محفوظ رہیں۔ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر نفری پولیس کے گاڑیوں پر علاقہ دوہ خواڑو شیکولئی موڑ حدود تھانہ چوگا میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن خان اور دیگر افسران اور جوانان محفوظ رہیں۔

دھماکے میں سپیشل برانچ اور الٹ فورس کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا۔پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے بی ڈی یو معائنہ جاری ہیں۔ڈی ائی جی ملاکنڈ ڈویژن نے جائے وقوف کا دورہ کیا ہے اور اس کی قیادت میں کاروائی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جو میں اور ہفتے کی درمیانی شب شکل پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تھی تا ہم پولیس نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بھرپور دفاع کیا اور اس کے اگلے روزوں ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شانگلہ اور دیگر نفری کے ہمرا جائی وقوعہ پر سر جو اپریشن کے بعد واپس ا رہے تھے کہ دوہ خواڑکے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا رات کو کی جانے والی کاروائی میں پولیس جوانوں نے جوابی طور پر بھرپور کاروائی کرتے ہوئے حملہ اوروں کو نشان عبرت بنا دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کے قافلے پر ٹارگٹڈ بم دھماکہ، تمام پولیس نفری محفوظ، سرچ آپریشن شروع کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کے قافلے کو ٹارگٹڈ بم دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم تمام پولیس نفری محفوظ رہی جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے نصف شب کو فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے پولیس چوکی شیکولء تھانہ چوگا پر حملہ کیا تھا جسے پولیس کے بہادر جوانوں نے پسپا کر کے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ تاہم سرچ آپریشن کے دوران صبح پولیس پوسٹ شیکولء کے علاقے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ شاہ حسن کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ کر کے اپنی شکست کا بدلہ لینے کی مذموم کوشش کی مگر ناکام رہے اور پولیس نفری مکمل طور پر محفوظ رہی اور آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے۔