
دنیا بھر میں اعضا عطیہ کرنے اور ان کی ضرورت کے درمیان فرق ہے، عالمی ماہرین
پاکستان جیسے ممالک میں ٹرانسپلانٹ نے ہزاروں زندگیاں بچائی ہیں لیکن ان سے کہیں زیادہ زندگیاں مزید بچائی جا سکتی ہیں پاکستان میں پوسٹ ٹرانسپلانٹ خطرات میں کمی یا خاتمے کے لیے دوائیں بہت زیاد دستیاب نہیں اور جو دستیاب ہیں وہ بہت مہنگی ہیں
ہفتہ 12 اپریل 2025 20:35
(جاری ہے)
ان ماہرین نے یہ باتیں ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام فرسٹ انٹرنیشنل کانفرنس آن ٹرانسپلانٹ (FICT)کے پہلے روز کی افتتاحی تقریب اور مختلف سیشنز سے خطاب میں کہیں جن میں یونیورسٹی آف شکاگو کے پروفیسر جان فنگ ،جان لاما ٹینا، اٹلی کے پروفیسر پا لوگروسی، یونیورسٹی آف میری لینڈ کے پروفیسر منصور محی الدین، بارسلونا کے پروفیسر فرائیز کرٹ بریڈ ڈیک مین ٹیکساس سے پروفیسر عامر احسان ،برطانیہ سے پروفیسر عدنان شریف، پروفیسر عاصم احمد، ڈاکٹر محمد ایاز خان، ڈاکٹر راشد بن حامد، ڈاکٹر تصدق خان، ڈاکٹر اسد بشیر، ڈاکٹر طارق علی ،ڈاکٹر حنیف حیدر، ڈاکٹر فیصل حنیف اور ڈاکٹر جہانزیب حیدر نیخطاب کیا۔
جبکہ کانفرنس کے چیئرمین اور ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی, چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سہیل را پرووائس چانسلرز پروفیسر جہاں آرا حسن، پروفیسر نازلی حسین کے علاوہ رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق اور فیکلٹی اراکین بھی موجود تھے۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جان فنگ نے کہا کہ بعد از ٹرانسپلانٹ مختلف انفیکشنز سے مریض کے سر پہ موت کا خطرہ منڈلاتا ہے جدید ٹیکنالوجی اور دواں کے ذریعے اس خطرے کو بہت کم کر دیا گیا ہے اور بعد کی پیچیدگیوں پر قابو پا کر انسانی زندگیاں محفوظ بنائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پوسٹ ٹرانسپلانٹ دوائیں بنانے کے پیچھے بڑی دریافت کی گئی ہے۔ پاکستان میں ان دواں کی دستیابی کی صورتحال انہیں درست علم نہیں لیکن ان کی دستیابی بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ڈا یونیورسٹی کی پاکستان میں ہونے والی یہ بین الاقوامی کانفرنس اعضا کی عطیات اور ان کی پیوندکاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پروفیسر پالو گراسی نے کہا کہ بعد از ٹرانسپلانٹ مریضوں کو مختلف نوعیت کی انفیکشنز سے بچانا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے اور وائرل انفیکشنز پیچیدگیوں کا بڑا سبب ہوتے ہیں کانفرنس کے وقفے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف میری لینڈ کے پاکستانی نژاد پروفیسر محمد منصور محی الدین نے کہا کہ دنیا میں انسانوں کے اعضا کی رسد اور طلب کے درمیان بڑا فرق ہے اس لیے جانوروں میں جینیاتی تبدیلی کر کے ان کے اعضا کا حجم انسانی حجم کے اعضا کے مساوی کر کے لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں پاکستان میں تو اعضا عطیہ کرنے کی شرح بہت کم ہے اس کے علاوہ دماغی موت ہونے کے بعد جسمانی اعضا دینے اور لینے کے متعلق بھی بہت غلط فہمیاں ہیں دو روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مفتی راغب حسین نعیمی سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علما نے بہت واضح طور پر کہا کہ دماغ میں موت کے بعد بعض شرائط پوری کر کے انسانی اعضا عطیہ کیے جا سکتے ہیں اور انسانی جان بچانے کے لیے حیوانوں کے اعضا بھی لیے جا سکتے ہیں یہ قطعی ضروری نہیں کہ ان جانوروں کا گوشت حلال ہے یا نہیں انہوں نے کہا کہ علما کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں یقینی طور پاکستان میں اعضا عطیہ کر کے پیوند کاری کا رجحان بڑھے گا جس سے ہزاروں انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔ علاوہ ازیں کانفرنس کے کو چیئرمین ڈاکٹر سہیل را نے دوران الگ الگ جگر، گردے اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے سیشنز بھی منعقد کیے گئے ہیں جن پہلے روز بائیس بین الاقوامی سطح کی پریزینٹیشن دی گئی ہیں انہوں نے دعوی کیا کہ یہ کانفرنس پاکستان ہی نہیں بر صغیر میں منعقد ہونے والی اپنی نوعیت منفرد کانفرنس جس کے اس خطے میں اعضا کے عطیے اور ان کی پیوندکاری پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ علما کی جانب دماغی موت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیے پر دستخط ایک تاریخی کامیابی ہے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے سیشن سے خطاب میں پروفیسر عدنان شریف نے کہا کہ گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد انفیکشنز، دل کے امراض کے بعد تیسرے نمبر پر کینسر سے موت کے خطرات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپلانٹ کے لیے تیار مریض کو مدافعتی قوت کم کرنے کی دوائیں (امیونو سپریشن) دی جاتی ہیں ان کے نتیجے میں بھی مریض کینسر سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ ڈاکٹر ایاز نے کہا کہ زندہ افراد سے گردہ نکالنے کے لیے نئے اور محفوظ طریقے نہایت اہم ہیں۔ ہینڈ اسسٹڈ لیپروسکوپک سرجری (HALDN) ایک مثر اور محفوظ طریقہ ہے، جوان افراد میں بھی کامیاب ثابت ہوا ہے جن کے گردے میں زیادہ خون کی نالیاں ہوتی ہیں۔ بچوں کے لیے بھی یہ طریقہ کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے HARS نامی ایک اور طریقہ کار کا بھی ذکر کیا جو کم وقت لیتا ہے اور سرجری کے بعد پیچیدگیاں کم ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گردہ دینا صرف ایک چیز دینا نہیں بلکہ کسی کو نئی زندگی دینا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے بعد اس شعبے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی جو مریضوں اور عطیہ دہندگان دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم احمد نے کہا کہ پاکستان میں اعضا کی پیوندکاری کے لیے منصفانہ نظام بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے اعضا کی خرید و فروخت کو غریبوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔انہوں نے جانوروں سے انسانوں میں اعضا کی منتقلی (زینو ٹرانسپلانٹیشن) پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ایک نیا طریقہ ہے، مگر اس میں کئی اخلاقی اور طبی چیلنجز ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ پیوندکاری کے عمل کو محفوظ اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے مضبوط قانون سازی کی فوری ضرورت ہے۔ڈا یونیورسٹی کے چیف رینل ٹرانسپلانٹ سرجن، ڈاکٹر راشد بن حامد نے کہا ہے کہ ہمارا وژن گردوں کی پیوندکاری کے نظام کو عالمی معیار تک لے جانا ہیچاہتے ہیں کہ پاکستان کو اس خطے میں ٹرانسپلانٹ کا مرکزِ فضیلت بنایا جائے، جہاں نہ صرف جدید طبی سہولیات میسر ہوں بلکہ ٹریننگ اور تحقیق کو بھی فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ مریضوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور ٹرانسپلانٹ کے ہر مرحلے کو بین الاقوامی سطح کے مطابق ڈھالا جائے۔اس موقع پر نیفرالوجی کے ماہر ڈاکٹر تصدق خان نے کہا ہے کہ گردہ انسانی زندگی کا تحفہ ہے ، اسے بیچنا نہیں، بانٹنا چاہییگردوں کی شدید قلت سے ہزاروں مریض موت کے دہانے پر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عطیہ دہندگان کا دائرہ بڑھائے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگاان کے مطابق زندہ افراد کا عطیہ، موت کے بعد عطیہ، عوامی شعور اور اوپٹ آٹ پالیسی جیسے اقدامات ناگزیر ہیں۔گردوں کا عطیہ وقت کی ضرورت بن گیامزید قومی خبریں
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.