ؒپاکستان جونیئر اور اومان کی ہاکی ٹیموں کے مابین چار میچوں کی دوستانہ سیریز ، گرین شرٹس نے تین ایک سے اپنے نام کرلی

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:10

= اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان جونیئر اور اومان کی ہاکی ٹیموں کے مابین چار میچوں کی دوستانہ میچز کی سیریز کو گرین شرٹس نے تین ایک سے اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے فرینڈلی سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں پاکستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوے اومان کو تین کے مقابلے میں چھ گولز سے شکست دی۔ پاکستان نے مہمان ٹیم کیخلاف سیریز تین ایک سے جیتی۔ پاکستان میں برونائی اور اومان کے سفیر، صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے فائنل میچ دیکھا۔ لاہور میں کھیلے گئے ابتدئای دو میچوں میں ایک میچ اومان اور ایک پاکستان نے جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :