پولیو کے خاتمہ کے لئے عوامی سطح پر آگاہی مہم چلائیں ، سید فہیم الدین

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) پولیو کے خاتمہ کے لئے عوامی سطح پر آگاہی مہم چلائیں تاکہ اور ہر بچے کو جن کی عمریں ایک دن سے پانچ سال تک ہے انہیں پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں اور بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔ان خیالات کا اظہار بانی یوتھ ویلفیئر سوسائٹی نیشنل گولڈ میڈلسٹ سیدفہیم الدین نے یونین کونسل 117 اربن ہیلتھ یونٹ لطیف آباد یونٹ نمبر 11 میں یوپیک کی میٹنگ میں کیا۔

(جاری ہے)

سابق ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹیڈنٹ سیول ہسپتال ڈاکٹر محمود خان نے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے صفائی بہت ضروری ہے، قبل ازیں ہیومن پیس پروٹیکشن کے چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد سیٹھار نے پولیو سے متعلق اہم ایشوز پر بات کی، اسی طرح یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی قانونی مشیر شفیق احمد خان ایڈوکیٹ نے پولیو جیسی موذی مرض سے بچنے کے لئے ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کریں اور اس کے روک تھام کے لیے پولیو ٹیم کا ہر ممکن ساتھ دیں، یونین کمیٹی 117 کے چیئرمین محمد عارف نے کہا کہ ہمارے یو سی کی ٹیم پولیو کے خاتمے کے لئے ہرممکن ساتھ دینے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :