Live Updates

بولنگ کے لیے کنڈیشنز بہت مشکل تھیں‘محمد رضوان کی شکست کے بعد منطق

جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے شاندار بیٹںگ کی جیت کا کریڈڈٹ دونوں کو جاتا ہے‘گفتگو

اتوار 13 اپریل 2025 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بولنگ کے لیے کنڈیشنز بہت مشکل تھیں۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز نے 235 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں حاصل کرلیا، جیمز ونس کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے شاندار بیٹںگ کی جیت کا کریڈڈٹ دونوں کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیمز ونس اور خوشدل شاہ کی شراکت ہم سے میچ دور لے گئی۔محمد رضوان نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے میچ سے پہلے بولنگ پر کام کریں، اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات