Live Updates

ملتان سلطانز کا ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے فلسطین کے متاثرہ بچوں کو دینے کا فیصلہ

بولرز کو ملنے والی ہر وکٹ پر بھی ایک لاکھ روپے چیریٹی کو دیں گے‘کپتان محمد رضوان کا اعلان

اتوار 13 اپریل 2025 12:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز نے ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے فلسطین کے متاثرہ بچوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ بولرز کو ملنے والی ہر وکٹ پر بھی ایک لاکھ روپے چیریٹی کو دیں گے اور پورے پی ایس ایل سیزن میں یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔واضح رہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد 500 بچوں کو شہید کرچکا ہے۔18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے دوبارہ غزہ پر جارحیت کا آغاز کیا گیا تھا، اسرائیل حملوں میں بچے سمیت 6 افراد مزید شہید ہوگئے، 24 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات