جدہ پورٹ پر فروزن چکن میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

خطرناک پائوڈر کو مرغی کے گوشت کے ساتھ مہارت سے چھپا کرمملکت سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی،حکام

اتوار 13 اپریل 2025 12:30

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)سعودی عرب کے جدہ پورٹ پر کسٹم اہلکاروں نے فرون چکن میں بڑی مقدار میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، نشہ آور خطرناک پائوڈر کو مرغی کے گوشت کے ساتھ مہارت سے چھپا کرمملکت سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی،عرب ٹی وی کے مطابق جدہ کی بندرگاہ پر کسٹم اہلکاروں کی ٹیم نے بیرون ملک سے آنے والی ایک شپمنٹ جس میں مرغی کا منجمد گوشت لایا جارہا تھا کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں انتہائی مہارت سے خطرناک نشہ آور پاڈر چھپایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سمگلرز نے نشہ آور پاڈر کوانتہائی مہارت سے کنٹرینر کے فریزنگ زون میں چھپایا تھا تاہم اہلکار جدید ترین سکیننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے منشیات کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔ ضبط کیے جانے والے 46.8 کلو گرام کوکین کے پاوڈر کو محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ شپمنٹ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔