Live Updates

پی ایس ایل 10، خوشدل شاہ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی کنگز کے بیٹر نے 37 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 اپریل 2025 12:41

پی ایس ایل 10، خوشدل شاہ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 اپریل 2025ء ) پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز نے جیمز ونس کی دھواں دار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، خوشدل شاہ نے بھی منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔ 
نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے 237 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ 
کراچی کنگزکے جیمز ونس نے دھواں دار 101 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

خوشدل شاہ 60، ٹِم سائفرٹ 32، کپتان ڈیوڈ وارنر 12، عرفات منہاس 10 جبکہ شان مسعود 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عباس آفریدی 9 اور عرفان خان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
ملتان سلطانز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 جبکہ اسامہ میر اور مائیکل بریسویل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

 

اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقرر 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔

 
کپتان محمد رضوان 105 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ مائیکل بریسویل 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامران غلام 36، عثمان خان 19 اور شائی ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
خوشدل شاہ کی 37 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے کھیلی گئی 60 رنز کی عمدہ اننگز پی ایس ایل میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں نمبر 6 یا اس سے نیچے کے کسی بھی بیٹر کی بہترین باری تھی، اس سے قبل پی ایس ایل 9 میں شرفین ردرفورڈ نے کراچی کنگز کیخلاف 58 ناٹ آئوٹ رنز سکور کیے تھے جب کہ کیرون پولارڈ نے اسی سیزن میں لاہور قلندرز کیخلاف 58 رنز بنائے تھے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات