میرپور ائیر پورٹ کی کمرشل فیز یبلٹی اسٹڈی کا باقاعدہ آغاز احسن اقدام ہے،راجہ رضوان نصیب

کشمیریوں کے دیرنہ مطالبے پر حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کا یہ تاریخی اقدام کشمیریوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے

اتوار 13 اپریل 2025 14:20

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء) سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ میرپور ائیر پورٹ کی کمرشل فیز یبلٹی اسٹڈی کا باقاعدہ آغاز احسن اقدام ہے کشمیریوں کے دیرنہ مطالبے پر حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کا یہ تاریخی اقدام کشمیریوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے اس اقدام میں جس جس نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے کاوش کی ہے وہ قابل تحسین ہے امید ہے جلد ہی میرپور ائیر پورٹ کی تعمیر کا عملی طور پر آغاز ہو گا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ میرپور ائیر پورٹ کا قیام کشمیریوں کا دیرنہ مطالبہ تھا جس کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے امید ہے اسی سنجیدگی کے ساتھ میرپور ائیر پورٹ کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہو گا میرپور میں ائیر پورٹ کی تعمیر سے کشمیری عوام کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے اور ان کو پردیس سے گھر واپسی پر طویل سفر نہیں کرنا پڑے گا حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر مل کر جلد اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنائیں ۔